ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی: بی جے پی نے جیتیں 3 ایم ایل سی سیٹیں

یوپی: بی جے پی نے جیتیں 3 ایم ایل سی سیٹیں

Sun, 12 Feb 2017 11:22:27    S.O. News Service

نئی دہلی، 11 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کو خوشخبری ملی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کو ایم ایل سی کی تین نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی کو گورکھپور، کانپور اور بریلی کی تینوں نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔کانپور اناؤ گریجویٹ ایم ایل سی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار ارناپاٹھک کو 40 ہزار 633 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار مانوندراسوروپ کو 31 ہزار 479 ووٹ ملے۔ اس طرح پاٹھک نے اسوروپ کو 9154 ووٹوں سے کراری شکست دی۔پاٹھک دوسری بار گریجویٹ ایم ایل سی کا الیکشن جیتے ہیں۔گورکھپور۔فیض آباد سیکشن گریجویشن الیکشن سے بی جے پی کے امیدوار دیویندر سنگھ نے جیت حاصل کی۔ انہوں نے یہاں سے سنجین ترپاٹھی کو شکست دی۔ وہیں بریلی۔مرادآباد ایم ایل سی گریجویٹ سیٹ سے بی جے پی کے جے پال سنگھ الیکشن جیتے ہیں۔یوپی میں ایم ایل سی کی تین نشستیں جیتنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ 11 فروری کو یہاں کی عوام نے اشارہ دیا ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ بتا دیا ہے کہ اتر پردیش میں آندھی کتنی تیز ہے۔ یوپی انتخابی میدان میں جو ہیں وہ تو پریشان ہوں گے ہی لیکن ان کے کچھ لوگ جو دہلی میں بیٹھے ہیں وہ اس سے زیادہ پریشان ہوں گے۔
 


Share: